دو سال سے خورشید شاہ کی ضمانت کا انتظار کر رہے ہیں، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری
حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ دو سال سے پی پی پی رہنما سید خورشید شاہ کی ضمانت کا انتظار کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی پر ڈیل کے الزامات تو لگتے ہیں مگر انصاف نہیں ملتا۔

پی پی پی اس نااہل حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار آج انہوں اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا ہے۔

 

شازیہ مری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کے ن لیگ کو ریلیف مل رہا ہے، پہلے مریم نواز شریف کو اب شہباز شریف کو ضمانت پر ریلیف ملا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے، شازیہ مری

اپنے ایک اور پیغام میں شازیہ مری نے کہا کہ پی پی پی اس نااہل حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ‏پی ڈی ایم اس نااہل حکومت کے خلاف اپوزیشن میں موجود جماعتوں کا اتحاد ہے، یہ نہ تو خدانہ خواستہ کوئی انضمام ہے اور نہ ہی ایک پارٹی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اتحاد میں تو وہ پارٹی بھی شامل ہے جس نے جنرل مشرف کو وردی میں صدر بنایا تھا۔

Related Posts