وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ہم سب کو آواز بلند کرنی ہوگی، آمنہ الیاس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ہم سب کو آواز بلند کرنا ہوگی، آمنہ الیاس
وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ہم سب کو آواز بلند کرنا ہوگی، آمنہ الیاس

لاہور:ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس وی آئی پی کلچر کے خاتمے،معاشرے سے نفرتوں کے خاتمے اور اعتدال پسندی کی مہم چلانے کے لئے سر گرم ہو گئیں۔

اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہاکہ حالیہ چند سالوں میں ہمارے معاشرے میں بڑی تبدیلی آئی ہے اگر بغور جائزہ لیا جائے تو ایسی سر گرمیوں کی شرح زیادہ ہے جو کسی معاشرے کیلئے ہرگز سود مند نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے تبھی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو سکے گا، اس کیلئے ہم سب کو آوازبلند کرنا ہو گی ۔

عدم برداشت کا رویہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے جو کسی بھی معاشرے کیلئے ناسور ہوتا ہے کیونکہ اس سے بہت سی خرابیاں جنم لیتی ہیں۔

والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی تربیت کریں،انہیں قانون کا احترام، دوسروں سے عزت سے پیش آنے اور تلخ رویہ اپنانے کی بجائے پیار و محبت سے بات کرنے کی تلقین دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس تناظر میں سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ہے اور باقی دوستوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی اپنا اپنا کردار اداکریں۔

مزید پڑھیں: نہتے کشمیری اپنے حق کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں‘ شوبزشخصیات

Related Posts