سکھر بیراج کے گیٹ ٹوٹ گئے، حیدر آباد سمیت مختلف شہروں میں پانی کی فراہمی بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھر بیراج
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر بیروج کے گیٹ ٹوٹ گئے، گیٹ نمبر 44 اور 47 کو نقصان پہنچنے کے باعث حیدر آباد سمیت مختلف شہروں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ حکومت نے فصلوں کو پانی کی فراہمی کیلئے ضروری مقامات پر فوکل پرسن مقرر کردئیے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت سندھ نے پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ سکھر بیراج کے گیٹس ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے نواب شاہ تک پانی کی فراہمی کے ذمہ دار خیرپور فیڈر ایسٹ اور خیر پور ضلعے کو پانی فراہم کرنے والے خیر پور فیڈر ویسٹ کو بند کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں بشمول عمر کوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ اور میر پور خاص کو پانی فرہام کرنے والی نارا کینال بند کردی گئی ہے۔ روہڑی کینال بھی بند کردی گئی جو حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، نوشہروفیروز، کنڈیارو، ٹھری میر واہ اور انڈس ہائی وے کو پانی فراہم کرتی ہے۔

پریس ریلیز میں محکمہ زراعت سندھ نے کہا کہ نارتھ ویسٹ کینال بھی بند کردی گئی ہے جس کے ذریعے گڑھی یاسین اور قمبر شہداد کوٹ کو پانی فراہم کیا جارہا تھا۔ رائس کینال اور دادو کینال بھی بند کردی گئیں جن کے ذریعے دادو، سیہون شریف، خیرپور ناتھن شاہ، لاڑکانہ اور میہڑ کو پانی فراہم کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو زراعت پر انحصار کرنے والا ملک سمجھا جاتا ہے جہاں سندھ اور پنجاب دو ایسے صوبے ہیں جن میں سب سے زیادہ فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔ سکھر بیراج سے فصلوں کو پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث صوبے کے متعدد شہروں میں فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Related Posts