دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن، 72انچ پانی کی لائن 2سے3روز میں ٹھیک ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن، 72انچ پانی کی لائن 2سے3روز میں ٹھیک ہوگی
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن، 72انچ پانی کی لائن 2سے3روز میں ٹھیک ہوگی

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن کے نتیجے میں پھٹ جانے والی 72 انچ کی پانی کی لائن کی مرمت میں مزید 2 سے 3 روز لگیں گے۔ اس دوران کراچی کو 125 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح 5 بجے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پاور بریک ڈاؤن ہوا۔ پانی کی 3 پائپ لائنز پھٹ گئیں۔ترجمان واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عبدالقادر نے کہا کہ بجلی 6 بج کر 30 منٹ پر بحال ہوگئی تھی، تاہم 3 پائپ لائنز پھٹ جانے کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر قانونی طور پر بچھائی گئی پانی کی لائن اور واٹر ہائیڈرنٹ پکڑا گیا

کے ڈبلیو ایس بی کے چیف انجینئر انتخاب راجپوت کا کہنا ہے کہ پی آر سی لائن کی مرمت جاری ہے، سیمنٹ پر مبنی ڈھانچے کے باعث کچھ وقت درکار ہے۔ پیر کی شام تک 2 پائپ لائنز کی مرمت مکمل ہوگئی تھی جن سے پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

گزشتہ 3 روز سے فیڈرل بی ایریا اور گلشنِ اقبال سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی لائنیں پھٹ جانے کے باعث پانی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔ شہریوں کو روز مرہ معمولات کی انجام دہی میں مسائل درپیش ہیں جس پر واٹر بورڈ کا عملہ کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو 1969 سے پانی فراہم کرنے والی پی آر سی لائنوں سے پانی کی سپلائی آئندہ 4روز میں مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔ گلشنِ اقبال، ناظم آباد، گلبرگ، ایف بی ایریا اور گلستان، جوہر کے علاقے پانی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا کر رہے ہیں۔

Related Posts