پاکستانی بالرز کو بالنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، کوچ شان ٹیٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی بالرز کو بالنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، کوچ شان ٹیٹ
پاکستانی بالرز کو بالنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، کوچ شان ٹیٹ

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی بالرز کو بالنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

ایشیا کپ کے منتظمین کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر اور قومی ٹیم کے بالنگ کوچ نے کہا کہ نسیم شاہ، محمد حسنین اور حارث رؤف جیسے کھلاڑیوں کو تیز رفتار سے باؤلنگ کرتے دیکھنا ان کے لیے ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب نسیم بالنگ کرانے کیلئے بھاگ رہا ہوتا ہے اور پیچھے کراؤڈ خوشی منا رہا ہوتا ہے، اس کے بعد پھر بال مس ہو یا باؤنڈری کی طرف جائے، دونوں صورتوں میں شائقین کی دھاڑ ایک غیر معمولی بات ہے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی نے ویمنز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

شان ٹیٹ نے کہا کہ بطور باؤلنگ کوچ آپ چاہتے ہیں کہ بالرز اچھا کریں، میں بطور بولنگ کوچ پاکستانی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد سے نوجوان فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی سے خوش ہوں۔

Related Posts