دیکھئے ویڈیو: شاپنگ مال میں شدید آتشزدگی کے باوجود قرآن کریم کے نسخے معجزانہ طور پر جلنے سے محفوظ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

کراچی میں عسکری تھری کے علاقے میں واقع نجی شاپنگ مال ملینیم میں آتشزدگی کے باعث جہاں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، وہیں اس شدید آتشزدگی کے واقعے میں متاثرہ مقام سے 60 قرآن شریف صحیح حالت میں برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شدید نوعیت کی آگ کو کنٹرول کرنے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا تو ریسکیو 1122 کے عملے کو آگ سے متاثر حصے سے قرآن شریف کے متعدد نسخے صحیح و سالم حالت میں ملے۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے بتایا کہ شدید نوعیت کی آگ نے مال کے اندر موجود مسجد کو بھی نقصان پہنچایا تاہم وہاں رکھے تقریباً 60 کے قریب قرآن محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Related Posts