دنیا بھر میں اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور بدترین سفاکیت کے خلاف نفرت عروج پر ہے، جہاں لوگ مختلف طریقوں سے اسرائیل سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں، ارجنٹائن میں بھی عوام نے ایک منفرد طرز سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن میں فٹبال کلب البوائز کے شائقین نے احتجاج کے دوران اسرائیل کا علامتی جنازہ نکال دیا۔ البوائز کے شائقین نے اٹلانٹاکے ساتھ میچ سے قبل اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
شائقین نے حال ہی میں اسرائیل پر کامیاب حملے کرنے والے ایران کا جھنڈا تھامے ایک علامتی تابوت پر اسرائیلی جھنڈا رکھ کر اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
یہ مظاہرہ اسرائیل کی جانب سے ایران اور فلسطین میں کیےگئے جرائم کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا۔