پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزن کم کرنے کا راز بتا دیا۔
رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصے کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا وزن کافی حد تک کم کرلیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھی۔
بلاول بھٹو زرداری کا وزن اچانک کم ہونے پر سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ پی پی چیئرمین کو مبینہ طور پر ذیابیطس لاحق ہے، تاہم اب انہوں نے اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے، میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا۔
اس کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کردیں اور ورزش شروع کریں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے جواب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے خوب شیئر کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو ان دنوں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں، پاکستانی وفد بھارت کی حالیہ آبی و فوجی جارحیت اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر پاکستانی موقف کو اجاگر کر رہا ہے، پارلیمانی وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔