آپ آج کل میرے خوابوں میں آرہے ہیں، وسیم اکرم نے ویرات کوہلی کو حیران کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو یہ کہہ کر حیران کردیا ہے کہ آپ آج کل میرے خوابوں میں آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں تاحال پاک بھارت میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے امکانات واضح نہ ہوسکے۔ اتوار کے روز غیر رسمی گفتگو کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ویرات کوہلی سے کہا کہ آج کل آپ میرے خوابوں میں آتے ہیں جس پر ویرات کوہلی حیران رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، ولیمسن کپتان مقرر

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ وسیم بھائی، آپ کا کیا مطلب ہے؟ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے ویرات کوہلی کو بتایا کہ آپ کو میں آج کل ٹی وی اسکرین پر بہت زیادہ دیکھتا ہوں اور یہ منظر میرے دماغ سے نہیں نکلتا۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی تینوں میچ ونرز ہیں اور ان جیسے کھلاڑی پاک بھارت ٹائی جیسے بڑے لمحات کیلئے ہیں۔ خاص طور پر پاک بھارت میچ کے وقت یہ لوگ پرفارم کرنا اور اپنے کھیل سے نتائج سامنے لانا جانتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف بھارت کی اننگز سپر فور مرحلے سے قبل کھیلے گئے میچ سے زیادہ جاندار رہی۔ کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے آفریدی اور نسیم شاہ کی اسٹار جوڑی کے ہوتے ہوئے 50 سے زائد اسکور کیا تاہم پاکستان کی بولنگ تباہ کن رہی۔ 

 

Related Posts