واسا کی لائنیں تباہ، راولپنڈی کے شہری سیوریج کاپانی پینے پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WASA supply sewage water in rawalpindi

راولپنڈی :اندرون شہر واساکی سپلائی لائنیں تباہ، سیوریج کا گندہ پانی بھی پینے کے پانی میں شامل ہونے سے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، شہریو ں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے ٹیوب ویلوں کے پائپ بھی زنگ آلود ہوچکے ہیں، واسا کی بوسیدہ لائنوں میں رساؤ کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی بھی پینے کے پانی میں شامل ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم نے وزیراعلیٰ شکایت سیل اور چیف سیکریٹری سٹیزن پورٹل پر متعدد درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیکر معاملے کو حل کروائیں۔

چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پرہم نے باقاعدہ تصویروں اور ویڈیو سے مختلف علاقوں میں سپلائی لائنوں اور والز میں رساؤ کی نشاندہی کر رکھی ہے،

واضح رہے کہ محلہ حکم داد ظفرالحق روڈ چاہ سلطان قاسم آباد میں کھدائی کی گئی تو انتہائی بوسیدہ اورمختلف جگہوں سے زنگ آلود سوراخ والی لائنیں نکالی گئی جس سے پچھلے بیس سالوں سے علاقوں کو پانی سپلائی کیا جا رہا تھاجبکہ گندہ پانی پینے کی وجہ سے شہریوں مہلک امراض کا شکار ہورہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر میں ٹیوب ویلوں کے زنگ آلود پائپ ،زیر زمین سپلائی پائپ لائنوں اور خراب والز کو فوری ٹھیک نہ کیا گیا تو واسا کے دفتر کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں یوٹرن حادثات کا باعث، شارٹ کٹ کے چکر میں جانیں ضائع ہونے لگیں

ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ راولپنڈی میں زیرزمین پانی کی سپلائی لائنوں اور والز کی مرمت کے احکامات جاری کریں  اور غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Related Posts