شدید مخالفت، کیا آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ واپس لے لیا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بڑے پیمانے پر سیاسی تنقید کے بعد سکیورٹی ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کا غلط تاثر لیا گیا، کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو گھر سے نکالا جائے گا۔

مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی شدید مخالفت کے بعد سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کثیر الجہتی پالیسی ترتیب دی جائے گی اور منشیات، اسمگلنگ کی روک تھام اور دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کیلئے مؤثر قانون سازی کی جائے گی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشتگرد خوارج ہیں اور ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہورہا ہے، اس کی روک تھام ضروری ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ عزم استحکام کے ذریعے اسمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائےگی، امن کے دیرپا قیام کیلئے مؤثر حکمت عملی ضروری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ بڑے پیمانے پر سیاسی مخالفت اور تنقید کی زد میں آگیا تھا۔

Related Posts