یوکرین میں جنگی حالات، بارڈر پر فوجی جوڑے نے شادی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین میں جنگی حالات، یوکرین کے فوجی جوڑے نے شادی کرلی
یوکرین میں جنگی حالات، یوکرین کے فوجی جوڑے نے شادی کرلی

یوکرین میں جاری روسی حملوں کے دوران، فوجی جوڑے نے محبت کی مثال رقم کرتے ہوئے بارڈر پر جنگی حالات میں شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت کیف میں ڈیوٹی کے دوران یوکرین کے فوجی جوڑے نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا جبکہ باراتیوں کا کردار وہاں پر موجود فوجی ساتھیوں نے نبھایا۔

خیال رہے کہ فوجی جوڑے کی شادی کی ویڈیو کو اب تک 22 ہزار سے زائد لائیکس اور سیکڑوں نیک خواہشات موصول ہوچکی ہیں۔ جنگی حالات میں جوڑے نے فوجی یونیفارم کو ہی اپنا عروسی جوڑا بنایا اور ایک دوسرے کے ساتھی بن گئے، دلہا اور دلہن نے نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

شادی شدہ جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اس لیے شادی کی، لیکن اُن کا فرض اُن کی اولین ترجیح ہے، اور وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔

Wedding bells on battlefield: Ukrainian soldiers get married amid war with Russia - World News

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یوکرین کے دارلحکومت کیف میں ایک جوڑے نے ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں تھیں۔

Related Posts