وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرکٹر وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو کرکٹ کو خیرباد کہنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وہاب ریاض نے کہا کہ میں نے انٹر نیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) فیملی کوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مینٹورز ساتھیوں فینز اور ہر کسی کا جس نے مجھے اسپورٹ کیا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست، منفی ریکارڈ بھارت کے نام

انہوں نے مزید لکھا کہ فرنچائز کرکٹ میں آنے والا وقت بہت شاندار ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹر وہاب ریاض پنجاب کی نگران حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وہاب ریاض نے اپنے 15 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں پاکستان کیلئے 27 ٹیسٹ میچز، 91 ون ڈے میچز اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ، وہاب ریاض نے مجموعی طور پر ٹیسٹ میچز میں 83، ون ڈے میں 120 اور ٹی ٹوئنٹی میں 34 وکٹیں لیں۔

Related Posts