ایران میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا آغاز، امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ایران میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا آغاز آج ہورہا ہے جبکہ صدارتی امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے جس کی وجہ سے ایران میں صدارتی الیکشن قبل از وقت کرانا پڑ رہا ہے۔ انتخاب میں 4صدارتی امیدوار مدِ مقابل جبکہ 2 دستبردار ہوگئے ہیں۔

صدرِ ایران کی نشست کیلئے مدِ مقابل امیدواروں میں محمد باقر، سعید جلیلی، مصطفیٰ پور محمدی اور مسعود پزیشکیان کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ایران میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے اور پولنگ گھنٹوں بلا تعطل جاری رہے گی۔

ایران کے صدارتی الیکشن میں 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، آئندہ 2 روز میں متعلقہ حکام صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ اگر کوئی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لے سکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی منعقد کیاجاسکتا ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال اسلامی دنیا کیلئے کسی عظیم سانحے سے کم نہیں تھا جس پر عالمی برادری نے بھی ایران سے تعزیت کی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ابراہیم رئیسی کی نشست کیلئے صدارتی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم رہے گا۔

Related Posts