چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کی ویڈیو وائرل، 5ملزمان گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

چلڈرن ہسپتال لاہور میں بااثر ملزمان نے جواں سال ڈاکٹر پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لے لیا۔ 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے کیس میں نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 سوہن حلوے کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

لاہورپولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہم قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

واقعے کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملزمان چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریض کے اٹینڈنٹ تھے جنہوں نے ڈیوٹی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ نرسز پر بھی تشدد کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزمان کو ایک ڈاکٹر کو مار مار کر زخمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملزمان کے چہرے نہیں چھپانے چاہئے۔

کچھ اور سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی کہ جس جس ڈاکٹر کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا، لاہور پولیس ان ہی ڈاکٹرز اور نرسز کی مدد سے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنائے، تاہم پولیس قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔