پاک افغان سرحد پر پرتشدد کارروائیاں بڑھنا افسوسناک ہے، آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک افغان سرحد پر پرتشدد کارروائیاں بڑھنا افسوسناک ہے، آئی ایس پی آر
پاک افغان سرحد پر پرتشدد کارروائیاں بڑھنا افسوسناک ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈرز پر پرتشدد کارروائیوں کا مقصد امن عمل کو سبوتاژ کرنا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاک افغان سرحد پر پرتشدد کارروائیاں بڑھنا افسوسناک ہے۔اس طرح کے اقدامات امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ ان کارروائیوں کامقصد افغان امن عمل کو نقصان پہنچانا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مخلصانہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان امن کا خواہاں ہے۔ ہم مل کر تمام شرپسندوں کو شکست دیں گے۔

مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 3افراد زخمی

Related Posts