مریم نواز سے ملنے کی خواہش، گارڈز نے نوجوان کی تھپڑوں سے تواضع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افواہ کی بنیاد پر شہریوں کے تشدد سے ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے
افواہ کی بنیاد پر شہریوں کے تشدد سے ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے

ساہیوال : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملنے کی خواہش کرنے والے نوجوانوں کی گارڈز نے تھپڑوں سے دھرگت بنا ڈالی۔ نوجوان کارکن گاڑی کے آگے لیٹ گئے تھے۔

ساہیوال میں ن لیگ کے اجتماع کارکنان میں جب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پہنچی تو دلچسپ صورتحال بن گئی ۔ کارکنان گاڑی کے سامنے آئے اور ایک کارکن نے جذباتی ہوتے ہوئے اپنے آپ کو گاڑی کے سامنے لٹا لیا۔ جس پر گارڈز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارکن کی دھلائی کردی۔

کارکنان کی پٹائی کے وقت سارا منظر مریم نواز اپنی گاڑی سے بیٹھے دیکھ رہی تھیں۔ تاہم انہوں نے گارڈز کو نہ تو تشدد سے روکا اور نہ ہی کارکنوں سے ملاقات کی۔

پارٹی رہنما سے ملاقات نہ ہونے اور تشدد کرنے پر لیگی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا ‏نعرہ لگانے والے پہلے کارکن کو عزت دیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹر بورڈ نے سیاسی دباؤ پر سرکاری ہائیڈرنٹ کے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

Related Posts