اسٹار برازیلین فٹ بالر وینیسیئس جونیئر کی سالگرہ کی تقریب کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Vinícius Jr.'s Massive 25th Birthday Bash in Rio
Reddit

ریو ڈی جنیرو: برازیل کے مشہور فٹبال کھلاڑی اور ریال میڈرڈ کے فارورڈ وینیسیئس جونیئر اپنی پچیسویں سالگرہ ایک نہایت شاندار اور پرتعیش تقریب کے ساتھ منانے جا رہے ہیں جسے ان کے کیریئر کی سب سے بڑی تقریب قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب کی غیرمعمولی تیاریوں اور موجودہ حالات میں یہ تقریب میڈیا اور فٹبال شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

برازیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق سالگرہ کی یہ تقریب ریو ڈی جنیرو کے انتہائی پوش علاقے بارا دا تجوکا میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں چھ مختلف اسٹیج تیار کیے جا رہے ہیں، ہر اسٹیج پر الگ تھیم اور موسیقی کا انتظام ہوگا۔

مہمانوں کی تواضع عالمی معیار کے کھانوں، زندہ سامبا موسیقی اور برازیل کی مشہور بیجافلور سامبا اسکول کی جانب سے وینیسیئس کے چہرے کی دیوقامت نقل سے کی جائے گی۔

تقریب میں شرکت کے لیے موبائل فونز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ مہمانوں کی رازداری برقرار رکھی جا سکے۔ مدعو کیے گئے افراد میں برازیل بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر، فنکار، اور اعلیٰ شخصیات شامل ہیں۔

یہ تقریب ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب وینیسیئس جونیئر اور ان کے کلب ریال میڈرڈ کے درمیان تعلقات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ کو پی ایس جی کے ہاتھوں شکست ہوئی جو کلب کے لیے ایک مایوس کن لمحہ تھا۔ اس پس منظر میں وینیسیئس کی اس پُرتعیش تقریب کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کلب کے ساتھ ان کا معاہدہ بھی زیر بحث ہے، جہاں تنخواہ اور دیگر مالی معاملات پر اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔

بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ وینیسیئس جونیئر کلب کی موجودہ حکمت عملی اور کوچ ژابی الونسو کے نظام میں خود کو پوری طرح فٹ محسوس نہیں کر رہے جس پر کلب کے اندرونی حلقوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق وینیسیئس جونیئر تاحال ریال میڈرڈ کے ساتھ وفادار ہیں اور ان کی یہ تقریب محض ایک ذاتی جشن ہے تاکہ وہ ایک مشکل سیزن کے بعد خود کو خوشی سے ہمکنار کر سکیں۔

Related Posts