شازیہ منظور کے 20 سال پرانے گانے پرودیا بالن کا ڈانس

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
شازیہ منظور کے 20 سال پرانے گانے پرودیا بالن کا ڈانس
شازیہ منظور کے 20 سال پرانے گانے پرودیا بالن کا ڈانس

بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ودیا بالن نے پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائے رکھ دی پر ڈانس کی ویڈیوشیئر کی، جس پر شازیہ منظور نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

ودیا بالن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی،بھارتی اداکارہ نے بجلی کے بل میں بچت کرنے کی ٹھان لی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کہتا ہے کہ اسکا بجلی کا بل بہت زیادہ آیاہے۔ اسی شخض نے ودیا بالن نے رائے طلب کی کہ آپ کا بجلی کا بل کیوں کم آتا ہے؟؟ جس پر بھارتی اداکارہ نے شازیہ منظور کے پرانے گانے بتیاں بجھائی رکھ دی پر خوبصورت ڈانس کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

شازیہ منظور نے لکھا کہ یہ گانا انہوں نے 20 برس پہلے گایاتھا۔پاکستانی گلوکارہ نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے میرے گانے پر ڈانس کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کے تیزی سے مقبول ہوتے ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے شازیہ منظور کے اسی گانے کو Bebot کے ساتھ ری مکس کرکے پروفارم کیا۔

Related Posts