لاہور، عوام کی شہباز شریف کی گاڑی روک کر گالیاں دینے کی ویڈیوز وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کی حکومت عوام اور اداروں کو ساتھ لے کر چلے گی۔شہباز شریف
نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، شہبازشریف

لاہور میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کیا اور گالیاں دیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے عوام نے شہباز شریف کی گاڑی روک کر انہیں برا بھلا کہتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سابق وزیر اعظم عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور کے دورے پر نکلے تاہم کاہنہ میں عوام نے گاڑی روک لی۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان ڈار نے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیا۔ عثمان ڈار

عوامی احتجاج کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ لوگوں نے شہباز شریف کے قافلے کو آگے نہیں جانے دیا اور مہنگائی اور معاشی مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو گالیاں بھی دیں۔ کچھ لوگوں نے ن لیگ کے صدر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے لوگوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ملاقات کا وعدہ کر لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت اور ن لیگی کارکنان کی مزاحمت کے بعد شہباز شریف کو عوامی گھیراؤ سے بچنے میں کامیابی ہوئی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں قومی اسمبلی کے حلقے سے رابطہ مہم کا آغاز کرچکا ہوں جس کا مقصد اپنا ایجنڈا عوام کے سامنے لانا ہی نہیں بلکہ عوام کی باتیں اور تجاویز پر غور کرکے سیکھنا ہے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کا حل تلاش کریں گے۔ میرے حلقے کے لوگوں نے گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے۔ آج ان لوگوں کے نمائندوں کو دعوت دی ہے۔ میں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ 

Related Posts