گوجرانوالہ: پنجاب میں لاقانونیت مزید بڑھنے لگی،بااثر چوہدری کا غریب محنت کش کے بچوں پر اپنے بچوں کی مدد سے تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر چوہدری غریب محنت کش کے بچوں پر اپنے بچوں کی مدد سے تشدد کروارہا ہے۔
وزیرآباد میں بااثر چوھدری کا غریب محنت کش کے بچوں پر اپنے بچوں کی مدد سے تشدد@OfficialDPRPP pic.twitter.com/9QfKX64mTH
— Syed Mustafa Abbas (Pakistan,Democracy ) (@mustafataqvi40) March 2, 2022
اس حوالے سے گوجرانولہ پولیس کاکہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے وقوعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان معزز عدالت کی طرف سے عبوری ضمانت پر ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں لاقانونیت کے واقعہ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نواحی علاقوں میں بااثر افراد کی جانب سے غریب محنت کشوں پر تشدد بھی عام ہے۔
مزید پڑھیں:لاہور میں رئیس شخص نے غریب غبارہ فروش بچے پر کتا چھوڑدیا، بچہ لہولہان
گوجرانولہ پولیس نے بچوں پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے وقوعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان معزز عدالت کی طرف سے عبوری ضمانت پر ہیں۔ بچوں پر تشدد اور ہراسمنٹ کے حوالے سے آئی جی پنجاب زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔@CPOGujranwala pic.twitter.com/vM8V8A4MaU
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) March 2, 2022