شاہد آفریدی کی اہلیہ کی مہارت کیساتھ بندوق سے فائرنگ کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ کی مشق کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو کو خود شاہد آفریدی نے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی پریکٹس کر رہی ہیں، جبکہ شاہد آفریدی نہ صرف انہیں ہدایات دے رہے ہیں بلکہ کامیاب نشانے پر داد بھی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں آفریدی ہنستے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ “یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے”. انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا: “شادی زندگی بھر کا ایک سفر اور ایڈونچر ہے”۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نے آفریدی کی پوسٹ پر بھرپور ردعمل بھی دیا ہے۔

صارفین نے ان کے اہلیہ کے ساتھ دوستانہ رویے اور طنز و مزاح کو سراہا۔ کئی صارفین نے فائرنگ کو پشتون ثقافت کا حصہ قرار دیا۔

Related Posts