بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا دھوم پر مچادی

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا دھوم مچادی
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا دھوم مچادی

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارحانہ بلے باز ویرات کوہلی کی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران گراؤنڈ میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بھارتی کپتان اپنی کرکٹ پرفارمنس کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں مگر اس کے علاوہ ان کے ڈانس اور دیگر مزاحیہ قسم کے ایکٹ بھی سوشل میڈیا صارفین میں پسندیدگی کا باعث بنتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے اوراچھی پرفارمنس دینے اور ریکارڈ رنز بنانا بھی ان کی شہرت کی ایک وجہ تھا مگر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کرنے کے بعد ان کی شہرت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

https://twitter.com/dhanusharavi16/status/1316739362604814342

اس وقت انڈین پریمیئر لیگ اپنے عروج پر ہے اور کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ٹرول کرتے نظر آتے ہیں، مگر گزشتہ روز رائل چیلینجرز بنگلوز اور کنگز الیون پنجاب کے میچ کے دوران جب ویرات کوہلی تھکاوٹ کا شکار ہو گئے تو انہوں نے ایکسرسائز کرنے کیلئے گراؤنڈ کو ہی جِم بنا لیا۔

ورزش کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے آہستہ آہستہ ڈانس کرنا شروع کر دیااور ان کے یہ ڈانس اسٹیپ کچھ انوکھے اور نئے بھی تھے کہ جنہیں دیکھ کر شائقین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔

گراؤنڈ میں موجود کرکٹ کمننٹیٹرز نے بھی ویرات کوہلی کے یوں اچانک گراؤنڈ میں ڈانس کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے اور خوشی سے قہقہے لگائے۔گراؤنڈ میں موجود شائقین نے بھی ویرات کے اس ایکٹ کو خوب پذیرائی بخشی اور گراؤنڈ تالیوں کی گونج سے جاگ اٹھا۔

https://twitter.com/Trend_VK/status/1316737989045673985

یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ ویرات کوہلی کی اس طرح کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، اس سے قبل بھی انکے کئی ایسے ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں جو انہوں نے اکیلے، ساتھی کھلاڑیوں یا پھر غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر انجوائے کرتے ہوئے کیے تھے۔ان کے اس طرح کے ڈانس شائقین میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

Related Posts