ویڈیو: ملالہ یوسفزئی شوہر سے سائیکل چلانا سیکھ رہی ہیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہنگامہ ایکسپریس

نوبل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر عصر ملک کی مدد سے سائیکل چلانی سیکھ لی۔

ملالہ یوسفزئی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر عصر ملک سے سائیکل چلانی سیکھ رہی ہیں۔

یہ ویڈیو نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کی جھلک پیش کرتی ہے بلکہ ان کے ازدواجی تعلقات کی خوبصورتی اور باہمی تعاون کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ ویڈیو میں ملالہ کو سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ عصر ملک ان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

ملالہ نے اس خوبصورت ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں پہلی بار سائیکل پر سوار ہو رہی ہوں’۔ ملالہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں کی جانب سے اسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

کئی صارفین نے ان کے اس قدم کو سراہا اور ان کے حوصلے کی تعریف کی، ان کے شوہر عصر ملک نے کمنٹ میں لکھا کہ ‘آپ تقریباً سیکھ چکی ہیں’ جبکہ ملالہ نے کمنٹ سیکشن میں متنبہ کیا کہ ‘ویڈیو میں میرے کان پھاڑ دینے والے قہقہوں کو نظرانداز کیجئے گا’۔

ملالہ یوسفزئی نے 9 نومبر 2021 کو عصر ملک سے شادی کی تھی، عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں اور دونوں کی شادی کی تقریب برمنگھم میں منعقد ہوئی تھی۔

Related Posts