وکی کوشل اور رشمیکا کی چھاوا نے کمائی میں باہو بلی اور پشپا ٹو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Vicky Kaushal’s Chhaava sets new record, beats Pushpa 2 and Stree 2
File Photo

وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی فلم چھاوا سال کی پہلی بڑی بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے جو تیسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فروری میں کسی بڑی فلم کی ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے چھاوا کو باکس آفس پر مستحکم کامیابی حاصل رہی۔ فلم نے اپنے 18ویں دن آٹھ کروڑ پچاس لاکھ روپے کمائے۔ اگرچہ تیسرے پیر کو فلم کی آمدنی میں کچھ کمی ہوئی لیکن مجموعی طور پر اس کی کارکردگی شاندار رہی۔

سک نلک کے مطابق چھاوا نے تین ہفتوں میں بھارت میں چار سو سڑسٹھ کروڑ پچیس لاکھ روپے کی کمائی کی جبکہ بھارت میں اس کی مجموعی آمدنی پانچ سو اڑتالیس کروڑ پندرہ لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر فلم کی مجموعی کمائی 655کروڑ پندرہ لاکھ روپے ہو چکی ہے جس میں سے 77کروڑ روپے بیرون ملک سے حاصل ہوئے۔

رشمیکا مندانا کی اس فلم نے سلمان خان کی سلطان (جو 2016 میں 623کروڑ روپے کمائی کر چکی تھی) اور پربھاس کی سالار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب یہ فلم سنی دیول کی غدر 2 کے 690کروڑ روپے کے عالمی ریکارڈ کو توڑنے کا ہدف رکھتی ہے۔

چھاوا تیسرے ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے جس نے پشپا 2، استری 2، اور باہوبلی 2 جیسی بڑی بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

تیسرے ویک اینڈ پر فلم نے ساٹھ کروڑ دس لاکھ روپے کمائے جبکہ پشپا 2 (ہندی ورژن) نے ساٹھ کروڑ روپے، استری 2 نے اڑتالیس کروڑ 75لاکھ روپے اور باہوبلی 2 نے 42کروڑ 55لاکھ روپے کمائے تھے۔

فلم نے اپنے تیسرے پیر کو 12اعشاریہ 71فیصد کی مجموعی سینما ہالز میں حاضری حاصل کی۔ پونے میں سب سے زیادہ چوبیس اعشاریہ پچاس فیصد (582 شوز) کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چنئی دوسرے نمبر پر بیس فیصد (33 شوز) کے ساتھ رہا۔

ممبئی میں یہ شرح انیس فیصد (1143 شوز)، دہلی این سی آر میں نو اعشاریہ پچاس فیصد (1273 شوز)جبکہ سورت میں سب سے کم پانچ اعشاریہ 75فیصد (410 شوز) ریکارڈ کی گئی۔

لکشمن اوتیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اور میڈوک فلمز کے بینر تلے بنائی گئی چھاوا کو سات مارچ 2025 کو کنڑ، تیلگو، تامل، اور ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts