کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 72روپے فی کلو، پیاز بڑی 95روپے، پیاز چھوٹی 41روپے، پھول گوبھی درجہ اوّل 35روپے جبکہ بند گوبھی درجہ اوّل کی قیمت 86روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

جاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 41روپے فی کلو، لمبی لوکی 40روپے، توری درجہ اول 43روپے، توری درجہ دوم 29روپے، ٹماٹر درجہ اوّل 110روپے جبکہ درجہ دوم کی قیمت 68روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

مہنگائی کی مجموعی شرح 38 فیصد پر پہنچ گئی، 17 اشیائے ضروریہ مہنگی

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.28 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے مہنگے ہوگئے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں10  روپے کا اضافہ ہوا، 800 گرام نمک کے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔

Related Posts