وینا ملک ”خلیل الرحمان قمر اور عامر لیاقت“کے گُن گانے لگیں

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
وینا ملک ”خلیل الرحمان قمر اور عامر لیاقت“کے گُن گانے لگیں
وینا ملک ”خلیل الرحمان قمر اور عامر لیاقت“کے گُن گانے لگیں

کراچی:اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے خلیل الرحمان قمر اور عامر لیاقت کی تعریفوں کے پال باندھ دیئے۔

معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک انٹرویومیں کہا کہ خلیل الرحمان قمر صاحب دور حاضر کے ایک بہت بڑے فلاسفر ہیں۔وینا نے کہا وہ صرف ایک مصنف ہی نہیں بلکہ بہت بڑے فلاسفر ہیں۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ انہیں بہت لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ ماروی سرمد کے بارے میں وینا ملک نے کہا میں تو ان کا نام بھی نہیں لینا چاہتی۔

اداکارہ نے کہا کہ عامر لیاقت بہت بڑے انٹرٹینر ہیں۔ تفریحی صنعت میں جتنی معلومات ان کے پاس ہیں اتنی معلومات بہت کم شخصیات کے پاس ہے۔

مزید پڑھیں: کبریٰ خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر انوکھی خواہش کا اظہار

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے انہیں فلموں میں کام کرنا چاہئے۔وینا ملک نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے ان کے ساتھ فلم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر پتہ نہیں کیوں نہیں کیا شاید وہ مصروف ہوگئے اس لیے نہیں کیا۔

Related Posts