اداکار ورون دھون کے ہاں بیٹی کی پیدائش، مبارکباد کا سلسلہ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورون دھون
(فوٹو: انسٹاگرام)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکار ورون دھون کا بیٹی کی پیدائش کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر بالی ووڈ فنکار نے مداحوں سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز اداکار ورون دھون کے والد بننے اور ورون کے گھر میں بیٹی کی پیدائش کی اطلاعات سامنے آئیں۔ بھارتی میڈیا کا اپنی رپورٹس میں کہنا تھا کہ بھارتی ہدایتکار اور ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون نے ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بچی کی پیدائش کی تصدیق کی۔

ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے کہا کہ میری پوتی پیدا ہوئی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ورون دھون کی قریبی دوست نتاشا سے شادی آج سے کم و بیش 3سال قبل 2021 میں ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

بیٹی کی پیدائش کے بعد سامنے آنے والی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار ورون دھون نے کہا کہ ہماری بیٹی یہاں ہے۔ میں بطور ماں نتاشا کیلئے اور اس کی بیٹی کیلئے مداحوں کی نیک تمناؤں کیلئے ممنون ہوں۔

انسٹاگرام پوسٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، بھارتی فلم ساز کرن جوہر، اداکار ارجن کپور اور دیگر فنکاروں نے بھارتی فلم ایکٹر ورون دھون اور اہلیہ نتاشا کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

Related Posts