اظہارِ محبت کا عالمی دن، دُنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اظہارِ محبت کا عالمی دن، دُنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے آج منایا جارہا ہے
اظہارِ محبت کا عالمی دن، دُنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اظہارِ محبت کا عالمی دن (ویلنٹائن ڈے) آج محبت کے جذبے کو مشکل سے مشکل حالات میں بھی فروغ دینے کے عزمِ مصمم کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر ملک بھر کے بازاروں میں گلاب کے پھول مسلسل خریداری اور تحفے کے طور پر دینے کے باعث نایاب ہوجانا عام ہے۔ بیکریوں پر کیک کی طلب میں اضافہ بھی محبت کے عالمی دن کی خاص روایت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انیسویں صدی کی انقلابی ایجاد ریڈیو کا عالمی دن

محبت کرنے والے گلاب کے پھول کو اظہارِ محبت کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھتے ہیں،  گلاب کے پھول ویلنٹائن ڈے آتے ہی مہنگے اور نایاب ہوجاتے ہیں۔ فروری شروع ہوتے ہی نوجوان نسل ویلنٹائن ڈے کی تیاریوں میں لگ جاتی ہے۔

 گلاب کے پھولوں کی عدم دستیابی پر چاکلیٹس، ٹیڈی بیئرز اور دیگر تحائف کو اظہارِ محبت کا ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ اکثر لال رنگ کی چیزیں تحفے کے طور پر دینا ویلنٹائن ڈے منانے کا ایک خاص طریقہ اور جگہ جگہ بکھری گلاب کی پتیاں اس کی نشانی ہیں۔

نوجوان نسل کی اکثریت پاکستان میں بھی ویلنٹائن ڈے خوب جوش وخروش سے مناتی ہے۔ دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ایک مغربی رسم ہے جسے منانا اسلامی شریعت میں جائز نہیں، تاہم ترقی پسند اس سے اختلاف کرتے ہیں۔

 سوشل میڈیا صارفین کا ایک طبقہ یہ بھی کہتا ہے کہ ویلنٹائن ڈے سمیت اظہارِ محبت کا کوئی بھی دن منانے میں کوئی برائی نہیں جبکہ محبت اپنی ماں، بہن اور بیوی سمیت ہر رشتے سے کی جاسکتی ہے۔ویلنٹائن ڈے بھی ایسے ہی کسی عزیز کے ساتھ منایا جاسکتا ہے۔

مذہب، سینٹ ویلنٹائن اور ویلنٹائن ڈے 

کہا جاتا ہے کہ سینٹ ویلنٹائن کو کسی خاتون سے محبت ہوئی جو پادری راہب تھے۔ جارج نے محبت کی جس کے جرم میں انہیں قتل کردیا گیا۔ بعد میں کچھ لوگوں نے ویلنٹائن کو شہیدِ محبت کے درجے پر فائز کرکے اس کی یاد میں دن منانا شروع کیا۔

ایک روایت یہ بھی ملتی ہے کہ سینٹ ویلنٹائن چونکہ عیسائیوں کی مدد کرتے تھے جو روم میں کلاڈئیس حکومت کے ظلم کا شکار تھے، اس لیے انہیں پکڑا گیا۔ جب ویلنٹائن نے بادشاہ کے عقائد بدلنے کی کوشش کی تو اسے بد ترین تشدد سے ہلاک کردیا گیا۔ 

مذہبی اعتبار سے اسلام اور مسیحیت دونوں ہی ویلنٹائن ڈے کے خلاف ہیں۔ چرچ نے ویلنٹائن ڈے کو جنسی بے راہروی کی تبلیغ پر مبنی قرار دیا جبکہ مسلمانوں اور مسیحیوں کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کوئی نئی بات نہیں رہی۔ 

Related Posts