پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ بہت سے بٹ کوائن خرید کر دُنیا کی امیر ترین خاتون بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں جس کے متعلق اُشنا شاہ نے اپنا خواب اپنے مداحوں سے شیئر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ گزشتہ شب میں نے خواب دیکھا کہ میں نے بہت سے بٹ کوائن خرید لیے ہیں جبکہ پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریباً 90 لاکھ روپے بنتی ہے۔
Last night I dreamt that I purchased a lot of #Bitcoin….
— Ushna Shah (@ushnashah) March 13, 2021
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ورچؤل کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت جنوری کے دوران بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جہاں 1 بٹ کوائن کی قیمت 33 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
بٹ کوائن کی مالیت2 ماہ قبل 33 ہزار 258 امریکی ڈالرز سے زائد تھی جو تاریخ کی بلند ترین سطح بتائی گئی جبکہ آج ایک بٹ کوائن کی مالیت امریکی کرنسی میں 56 ہزار 912 ڈالر ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا کہ اس نے 2 ماہ قبل ڈیڑھ ارب ڈالر کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن خریدی۔
ٹیسلا کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ ہم کاغذ کی کرنسی کے استعمال میں کمی کی کوشش کر رہے ہیں اور مستقبل میں ہم بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر قبول کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں: کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قدر میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ