راولپنڈی میں استعمال شدہ ماسک دوبارہ مارکیٹ میں فروخت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

People not wearing masks will be arrested, warns Lahore commissioner

راولپنڈی :کورونا وائرس  کے دوران راولپنڈی میں مختلف مافیاز متحرک ،کمائی کے نت نئے طریقے ایجاد کرلیے ،شہر کے مختلف علاقوں میں استعمال شدہ ماسک فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

گلی محلوں میں ماسک فروخت کرنے والے اور اکٹھا کرنے والے افراد کچرے کے ڈھیروں اور کچرا کنڈیوں سے استعمال کے بعد پھینکے گئے ماسک جمع کرکے دھلائی کے بعد دوبارہ بازاروں میں فروخت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر میں ایک منظم طریقے سے استعمال شدہ ماسک فروخت کرنے کا انتہائی مکروہ دھندہ عروج پر ہے ،راولپنڈی شہر کے گلی محلوں ،مارکیٹوں ،بازاروں بس اڈوں اور دیگر عوامی میں پرہجوم مقامات سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے والے افراد پلاسٹک کاغذ اور دیگر اشیاء کی بجائے صرف اور صرف استعمال شدہ ماسک جمع کر رہے ہیں ۔

یہ مافیا ماسک کی دھلائی کے بعد دوبارہ بازاروں مارکیٹوں میں فروخت کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ استعمال شدہ ماسک کی بازاروں میں خرید و فروخت کی وجہ سے عوام الناس کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

اس گھناؤنے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کچرا جمع کرنے والے چھوٹے چھوٹے بچے بچیوں کو تین سو روپے دیہاڑی دیتے ہیں اور ان کا مقصد صرف کچرے کے ڈھیروں اور مختلف عوامی مقامات پر موجود استعمال شدہ ماسک اکٹھے کر کے مخصوص مقامات پر لانا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس سے متعلق اپوزیشن کا طرز عمل قابل مذمت ہے،عثمان بزدار

شہریوں  کا کہنا ہے کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس  عروج پر ہے اور اس طرح کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔

Related Posts