اسلام آباد: پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بل منظوری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں،آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ، ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا۔
دوسری جانب وزارت سائنس وٹیکنالوجی کاکہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کے بعد اس کے تمام ٹیسٹ بھی کر لیے ہیں جبکہ ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق مخصوص فیچرز رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:انتخابی اصلاحات الیکشن چوری کرنے کا طریقہ ہے، شاہد خاقان عباسی