ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان جاری، نئی قیمت 170روپےسے کم ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان جاری، نئی قیمت 170روپےسے کم ہوگئی
ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان جاری، نئی قیمت 170روپےسے کم ہوگئی

کراچی: سعودی پیکیج کے باعث امریکی ڈالر کی انٹر بینک قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے، 76 پیسے کی غیر معمولی کمی کے باعث ڈالر کی نئی قیمت 170 روپے سے بھی کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر مسلسل 5ویں روز مستحکم رہی، ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ نئی قیمت 169 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے جسے حوصلہ افزاء قرار دیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زرِ مبادلہ ذخائر کے استحکام کیلئے سعودی امداد، پاکستان کو 3ارب ڈالر مل گئے

وفاقی کابینہ نے غریبوں کیلئے احساس ٹارگٹڈسبسڈی پروگرام منظورکرلیا

کم و بیش 1 ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں تقریباً 5 روپے 57 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 170 روپے 54 پیسے رہی جو گزشتہ ماہ بلند ترین سطح پر رہا۔

گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔ امریکی کرنسی کی قیمت 175 روپے 27 پیسے ہوگئی تاہم سعودی عرب کی جانب سے پیکیج کی منظوری سے روپیہ مستحکم ہوا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے پاکستان کو زرِ مبادلہ کے ذخائر میں استحکام کیلئے 3 ارب ڈالر کا پیکیج دے دیا جس کامقصد ملکی معیشت کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت نے گزشتہ ماہ پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ سعودی عرب نے زرِ مبادلہ ذخائر کے استحکام کیلئے پاکستان کی امداد کی۔

Related Posts