واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روسی حملے کے بعد مارکیٹ میں استحکام کیلئے امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرے گا۔
بائیڈن نے ایک انٹرویومیں کہاکہ یہ اقدام مارکیٹ میں استحکام کے لیے عالمی کوششوں کا حصہ ہے،معیشت کو نچلی سطح سے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اجرت کے بجائے پیداواری لاگت کو کم کریں، موسمی تبدیلی کا مقابلہ کرکے توانائی لاگت کو کم کریں۔انہوں نے کہاکہ افراط زر پر قابو پانے کے پلان سے لاگت اور خسارے کو کم کریں گے۔
ٹیکس کے غیر منصفانہ نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ کارپوریشنز پر کم سے کم 15 فیصد ٹیکس کی تجویز دیتا ہوں،کم سیکم اجرت 15 ڈالرتک بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وباء پر قابو پانے میں کانگریس نے اہم کردار ادا کیا ہے،اسکولوں اور کاروباری اداروں میں شٹ ڈاون ختم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی