سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے قریبی ساتھی رہنے والے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ایک انٹرویو کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لنزے گراہم نے فوکس نیوز پر کہا کہ روس میں اس اقدام کے لیے کسی شخص کو باہر نکالنا ہوگا، اس کے بغیر یہ کام ختم نہیں ہو سکے گا،صر ف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔
انٹرویو کے بعد امریکی سینیٹر نے ٹوئٹر پر بھی انہی خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ روس میں اس اقدام کے لیے کسی شخص کو باہر نکالنا ہوگا۔
Is there a Brutus in Russia? Is there a more successful Colonel Stauffenberg in the Russian military?
The only way this ends is for somebody in Russia to take this guy out.
You would be doing your country – and the world – a great service.
— Lindsey Graham (@LindseyGrahamSC) March 4, 2022