یہودی میوزیم پر فائرنگ کے بعد امریکی سیکریٹری کرسٹی نویم کی اسرائیل آمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ عرب میڈیا)

امریکی دارالحکومت میں واقع کیپیٹل ہل پر موجود یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ کے دلخراش واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نویم کو اسرائیل کے ہنگامی دورے پر روانہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرسٹی نویم اپنے دورے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر خارجہ گیڈون ساعر سے ملاقاتیں کریں گی تاکہ واقعے کے بعد کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے سیکیورٹی تعلقات پر مشاورت کی جا سکے۔

واقعے کی تفصیلات

واقعہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص الیاس روڈریگز نے اندھا دھند فائرنگ کر کے یارون لیشینسکی اور سارہ ملگروم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے دونوں متاثرین کو پہلے پشت سے گولی ماری، اور جب وہ زمین پر گر گئے تو اس نے مزید گولیاں چلا کر ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم نے اپنی ہینڈ گن کو دوبارہ لوڈ کیا اور قریب سے دوبارہ فائرنگ کی حتیٰ کہ ایک موقع پر جب ملگروم اٹھنے کی کوشش کر رہی تھیں، اسے بھی گولی مار کر جان سے مار دیا گیا۔ روڈریگز کی یہ کارروائی انتہائی بے رحمی سے کی گئی اور اس کی مکمل ویڈیو ریکارڈ ہو چکی ہے۔

پولیس کے مطابق 31 سالہ روڈریگز شکاگو کا رہائشی ہے اور اس پر پہلے سے سوچے سمجھے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے اپنا ایم ایم نائن ماڈل پستول مارچ 2020 میں الینوائے سے خریدا تھا۔

اس واقعے کے بعد امریکہ اور اسرائیل دونوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “ہم اس بزدلانہ دہشت گردی کا جواب دوستی، مضبوطی اور مشترکہ دفاع سے دیں گے۔”

کرسٹی نویم کا دورہ اسرائیل آئندہ چند روز میں مکمل ہو گا جس کے بعد ممکنہ طور پر مشترکہ اقدامات اور سیکیورٹی تعاون کے اعلانات متوقع ہیں۔

Related Posts