رجیم چینج منصوبہ، امریکا کی جانب سے عمران خان کے الزامات کی پھر تردید

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس
امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس

واشنگٹن: امریکا نے رجیم چینج منصوبے کے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے الزامات کی ایک بار پھر تردید کردی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے  میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ حکومت تبدیلی کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔ہم پاکستان میں الزامات کے کھیل پر تبصرہ ہی نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:

خانہ کعبہ کرین حادثہ، کمپنی پر 20 ملین ریال جرمانہ

میڈیا بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں بلیم گیم پر تبصرے کی خواہش نہیں تاہم یہ امریکا کے مفاد میں ہے کہ پاکستان جمہوری اور خوشحال ہو۔ الزامات کی پہلے بھی تردید کرچکے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ رجیم چینج کے الزامات مبنی بر حقیقت نہیں جبکہ پراپیگنڈہ اور غلط معلومات کو پاک امریکا تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ دونوں ممالک کے سکیورٹی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ برس اپریل کے دوران ہی تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد عمران خان نے امریکا کی جانب سے سائفر اور رجیم چینج کا الزام عائد کیا۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میری حکومت کو غیر ملکی سازش کے ذریعے برطرف کیا گیا تاہم امریکا نے مختلف مواقع پر اس بیان کی تردید کی۔ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

Related Posts