امریکی صدر کے کتے نے وائٹ ہاؤس کے خفیہ ایجنٹس کو زخمی کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر کے کتے نے وائٹ ہاؤس کے خفیہ ایجنٹس کو زخمی کردیا
امریکی صدر کے کتے نے وائٹ ہاؤس کے خفیہ ایجنٹس کو زخمی کردیا

نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائس کے خفیہ ایجنٹس کے لئے خوف کی علامت بن گیا ہے، کتے نے خفیہ ایجنٹ کو کاٹ کر زخمی کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر کا کتا اب تک وائٹ ہاؤس کے 7 ایجنٹس کو کاٹ کر زخمی کرچکا ہے، جس میں سے ایک ایجنٹ کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے لے جایا گیا۔

امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کمانڈر نامی کتے کی وارداتوں پر کہا کہ یہ امریکی صدارتی محل کا دباؤ ہے جو پالتو کتے پر بھی اثر انداز ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:کالج کے واش روم میں ساتھی طالبہ کی ویڈیو بنانے پر پولیس حرکت میں آگئی

انہوں نے کہا کہ کمانڈر نامی کتے کی مزید تربیت کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، تاکہ اس قسم کے واقعات پر قابو پایا جاسکے۔

Related Posts