واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اضافی فوجی دستوں کو کابل جانے کی منظوری دی ہے تاکہ امریکی سفارتی عملے کو محفوظ طریقے سے نکالنے اور افغانستان سے اہلکاروں کو ہٹانے میں مدد مل سکے۔
اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز کو ملک میں داخل ہونے والے طالبان جنگجوؤں کے خلاف لڑنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سفارتی ، فوجی اور انٹیلی جنس ٹیموں کی سفارشات کی بنیاد پر میں نے تقریبا 5000 ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا اختیار دیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم امریکی اور دیگر اتحادی فوجیوں کی منظم اور محفوظ واپسی یقینی بناسکیں۔
مزید پڑھیں:مسلح افواج کو ایک جگہ جمع کرنا میری اولین ترجیح ہے، افغان صدر اشرف غنی