اسرائیل کی پشت پناہی، جو بائیڈن کے خلاف امریکا سے بھی آوازیں بلند ہونے لگیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: اسرائیل کی پشت پناہی کے باعث مسلم برادری سمیت مختلف ممالک امریکا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم صدر جو بائیڈن کے خلاف امریکا سے بھی آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امریکی حکومت کے مؤقف کے خلاف معروف امریکی صحافی ایشلے فینبرگ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ فلسطینی باپ کو اپنے بچوں کے ٹکڑے 2 بیگز میں لے جاتا کیسے دیکھ لیتے ہیں؟

معروف صحافی ایشلے فینبرگ انٹرنیٹ کی تحقیق کیلئے مشہور ہیں۔ (فوٹو: کولمبیا جرنلزم ریویو)

معروف صحافی ایشلے فینبرگ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ یہ کیسے سوچ لیتے ہیں کہ اخلاقی طور پر انہیں مزید بھی ایسی تصاویر دیکھنے کا مطالبہ کرنا چاہئے؟ 

خیال رہے کہ انٹرنیٹ ریسرچ کے ذریعے بہترین حقائق منظرِ عام پر لانے کیلئے مشہور خاتون صحافی ایشلے فینبرگ نے یہ بیان امریکی سینٹر جان فیٹرمین کے بیان کا ردِ عمل دیتے ہوئے دیا جس میں انہوں نے اسرائیل سے یکہتی کا اظہار کیا۔

صدر جو بائیڈن کے مؤقف کو دہراتے ہوئے سینیٹر جان فیٹر مین کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ وقت فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کی بات کرنے کا نہیں ہے۔ ہمیں اسرائیل کی حمایت کرنا ہوگی۔

امریکی سینیٹر جان فیٹرمین نے کہا کہ ہمیں حماس کے دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے اسرائیل کی مدد کرنا ہوگی جنہوں نے اسرائیل کے معصوم مردوخواتین اور بچوں کو قتل کردیا۔ حماس کو امن نہیں چاہئے، وہ تو اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ حماس کو غیر مسلح کرنے کے بعد ہی ہم جنگ بندی کی بات کرسکتے ہیں۔

Related Posts