امریکا کا افغانستان میں داعش دہشتگرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، راکٹ حملے میں 9افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں امریکا کا دوسرا ڈرون حملہ، داعش کا ایک اور خودکش بمبار ہلاک
افغانستان میں امریکا کا دوسرا ڈرون حملہ، داعش کا ایک اور خودکش بمبار ہلاک

واشنگٹن: امریکی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں دوسرے حملے میں اتوار کے روز کابل ائیرپورٹ پر دہشت گردی کیلئے تیار خودکش بمبار کو ہلاک کردیا گیا ہے تاہم ایک کار پر کیے گئے راکٹ حملے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 9افراد جاں بحق ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پینٹا گون حکام کا کہنا ہے کہ 2 دہائیوں تک افغانستان میں جنگ کے بعد امریکی فوجیوں کے انخلاء کے دوران داعش نے دوسری بار دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

راکٹ حملے میں کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ فوٹو اسکرین گریب

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے قریب ایک گھر پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ امریکا نے داعش کے خود کش بمبار کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔حملے کے نتیجے میں افغان شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

راکٹ حملے میں کار پر سوار 2 افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے کابل ائیرپورٹ کے قریب ایک گاڑی کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا جس پر 2 سے زائد افراد سوار تھے۔ کار مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔

گزشتہ روز امریکا نے کابل میں ایک ڈرون حملے میں داعش خراسان کے خودکش بمبار کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا جس میں 6 بچوں سمیت 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کی ہلاکت پر تحقیقات جاری ہیں۔

داعش کے خوکش بمبار نے جمعرات کے روز کابل ائیرپورٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد جان کی بازی ہار گئے اور طالبان کا بھی جانی و مالی نقصان ہوا۔

امریکی صدر جو بائیڈن 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرنے کے وعدے پر قائم ہیں جبکہ طالبان کا جمعرات کی دہشت گردی کے بعد کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ امریکا اتحادیوں سمیت نکل جائے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کابل کے ائیرپورٹ پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، 170 افراد کے جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی جس پر امریکا نے افغانستان میں داعش پر ڈرون حملہ کردیا۔ 

آج سے 4روز قبل 26 اور 27 اگست کی درمیانی شب کابل ائیرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی، دھماکوں میں 13 امریکی فوجیوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی۔

بعدازاں  امریکی فوج نے افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے جنگجوؤں پر ڈرون حملہ کیا جس میں داعش خراسان کے منصوبہ ساز کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ نے ٹارگٹ کو ہلاک کردینے کا دعویٰ کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا کا افغانستان میں داعش پرڈرون حملہ، دہشت گرد کی ہلاکت کا دعویٰ

Related Posts