امریکی عدالت نے پاکستانی تاجر آصف حفیظ کو منشیات کیس میں  16 سال قید کی سزا سنادی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US court sentences Pakistani businessman Asif Hafeez to 16 years in prison on drug charges
GEO NEWS

امریکی عدالت نے پاکستانی بزنس مین محمد آصف حفیظ کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات پر 16 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، محمد آصف حفیظ کو دو الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔ انہیں اگست 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا اور تین سال قبل امریکا منتقل کیا گیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آصف حفیظ کی حراست میں گزاری گئی مدت کو سزا میں شامل کیا جائے گا، اور ان کی قید کی مدت 2033 میں مکمل ہوگی۔

عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

محمد آصف حفیظ نے 18 نومبر 2024 کو ہیروئن تیار کرنے، تقسیم کرنے اور امریکا میں غیر قانونی طریقے سے داخل کرنے کی سازش کے ایک الزام اور میتھ ایمفیٹامین و چرس کی غیر قانونی تیاری، تقسیم اور درآمد کی سازش کے ایک اور الزام کا اعتراف کیا تھا۔

ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں امریکا میں قید کے سخت حالات کے باعث اعتراف جرم پر مجبور کیا گیا۔

Related Posts