افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھے جائیں گے، امریکا کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھے جائیں گے، امریکا کا فیصلہ
افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھے جائیں گے، امریکا کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں داعش کے خلاف ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش، خراسان کے خلاف ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

گزشتہ رات داعش کے خلاف کارروائی آخری نہیں تھی۔امریکی صدر نے کہا کہ کابل میں گھنانے حملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری رکھیں گے، جب بھی کوئی ہمارے فوجیوں پر حملے کی کوشش کرے گا ہم جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ بدستور موجود ہے، میرے کمانڈرز نے آگاہ کیا ہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملے کا امکان ہے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ خوفناک صورتحال کے باوجود شہریوں کے انخلا کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، کل ہم نے مزید 6 ہزار 800 افراد کو نکالا جس میں سیکڑوں امریکی شامل تھے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا نے آج پھر کابل ایئر پورٹ کے قریب شدید فائرنگ کی خبر دی ہے، فائرنگ اور شیلنگ سے کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازے کے قریب افراتفری پھیل گئی۔

یاد رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے، امریکا نے خود کش دھماکوں کے رد عمل میں افغانستان میں ایک ڈرون حملہ کیا۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ نے افغانستان میں خوراک کی فراہمی کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ننگرہار میں حملے میں داعش خراسان کا ایک رکن مارا گیا، ہلاک داعش رکن امریکا پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

Related Posts