نئی دہلی: بھارتی اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلانے حال ہی میں بھارت ایک تقریب کے دوران ایک پینٹ سوٹ پہناجو فوراً توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ وارڈروب مال فنکشن کا شکار ہو گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
اروشی روٹیلاایک سیاہ پینٹ سوٹ میں نظر آئیں، جس میں انٹریکیٹڈ دستانے، ہائی پونی ٹیل، سبز بالیاں اور کھلے موزے تھے، جو کسی بھی لحاظ سے کم توجہ کا مرکز نہ بن سکے۔ جہاں کچھ لوگ ان کے جرات مندانہ فیشن کو سراہ رہے تھے، وہیں دوسرے ان کی وارڈروب مال فنکشن پر طنز کرتے نظر آئے۔
ایک صارف نے لکھا، اتنے بڑے لوگ پھٹے ہوئے کپڑے پہنے ہیں ، جبکہ دوسرے نے کہا، “اروشی روٹیلاکا ڈریس پھٹا ہے ، ایک صارف نے لکھا وارڈروب مال فنکشن ۔ کپڑوں میں اضافی جڑاؤ اور شیئر فیبرک نے کئی مداحوں کو مایوس کیا۔
ایک تبصرہ میں کہا گیا، “یار، اس کی ڈریسنگ سینس بہتر کروا دو کوئی”، ایک صارف نے لکھا، “اسے فوری طور پر ایک اسٹائلسٹ کی ضرورت ہے”۔ ایک اور صارف نے کہا، “اسے اپنے اسٹائلسٹ کو نکال دینا چاہیے۔
فیشن کی دنیا میں، جہاں مشہور شخصیات کے لباس پر ہمیشہ نظر رکھی جاتی ہے، اروشی روٹیلاکا لباس ان کے مداحوں میں مختلف ردعمل پیدا کرنے میں کامیاب رہا۔