عمر شریف کے انتقال سے اُردو کامیڈی یتیم ہوگئی، یاسر حسین

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
عمر شریف کے انتقال سے اُردو کامیڈی یتیم ہوگئی، یاسر حسین
عمر شریف کے انتقال سے اُردو کامیڈی یتیم ہوگئی، یاسر حسین

کراچی:معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے کامیڈین کنگ عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فادر آف کامیڈی عمر شریف کے انتقال سے اردو کامیڈی یتیم ہوگئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر یاسرحسین نے لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے ساتھ ہونے والی پہلی اور آخری ملاقات کی یادگار ویڈیو شیئر کی۔

یاسر حسین نے اپنے شو کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شو عمر شریف صاحب کے ساتھ میری پہلی اور آخری ملاقات کی یاد ہے۔یاسر حسین نے لکھا کہ آج اردو کامیڈی دیکھنے والے یتیم ہوگئے ہیں۔

عمر شریف کے انتقال سے اردو کامیڈی دیکھنے والے یتیم ہوگئے: یاسر حسین

انہوں نے کہا کہ کامیڈی کے باپ سر عمر شریف انتقال کرگئے ہیں۔انہوں نے عمر شریف کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی انہیں جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Posts