آئندہ بارشوں سے مون سون کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Low lying areas in Karachi inundated after heavy rain

کراچی:شہر قائد میں آئندہ دنوں میں ہونے والی بارشوں سے مون سون بارشوں کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سرفراز احمد نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 روز پیر،منگل اور بدھ کو کراچی میں تیز طوفانی بارشوں سے کراچی میں مون سون کی بارشوں کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اگست کے مہینے میں کراچی میں ہونے والی بارشوں کا 30 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، اس سال اگست میں ہونیوالی بارشیں معمول سے 150 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سرفراز کا کہناتھا کہ 30 سال میں پی اے ایف فیصل پر اگست میں بارش کا اوسطاً ریکارڈ 68 ملی میٹر ہے، اس سال اگست میں پی اے ایف بیس فیصل پر اب تک 177 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ پی اے ایف فیصل بیس پر رواں ماہ ہونے والی بارشیں معمول سے 160 فیصد زائد ہیں۔

30 سال میں اگست میں ایئرپورٹ پر اوسطاً 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، حالیہ مون سون میں اگست میں ایئرپورٹ پر کل تک 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، رواں سال اگست میں ایئرپورٹ پر ہونے والی بارش معمول سے 119 فیصد زائد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پی اے ایف بیس مسرور پر اگست میں بارش کا اوسط ریکارڈ 55 ملی میٹر ہے، اس سال اگست میں کل تک مسرور بیس پر 146 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اگست میں مسرور بیس پر ہونے والی یہ بارشیں 165 فیصد زائد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی مون سون ختم ہونے میں 40 دن باقی ہیں۔جبکہ ابھی مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے جس سے مون سون کے سابقہ کئی ریکارڈ ٹوٹنے کا بھی امکان ہے۔ اور اربن فلڈنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Posts