امریکا اور اتحادیوں کو انخلاء میں دشواریاں، افغانستان پر اقوامِ متحدہ کا اجلاس آج ہوگا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
عالمی ادارے اور ممالک قرضوں کی واپسی کیلئے پاکستان کو ریلیف دیں ، اقوام متحدہ
عالمی ادارے اور ممالک قرضوں کی واپسی کیلئے پاکستان کو ریلیف دیں ، اقوام متحدہ

جنیوا: امریکا اور اتحادیوں بشمول برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کو انخلاء میں دشواریوں کا سامنا ہے جس کا حل نکالنے کیلئے افغانستان کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کااجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے آج ہونے والے اجلاس میں فرانس اور برطانیہ کابل میں سیف زون بنانے کی قرارداد پیش کریں گے تاکہ افغانستان سے نکلنے کے خواہش مند افراد کو باآسانی نکالا جاسکے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ ہم طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں کہ 31اگست کے بعد بھی انخلاء کا عمل جاری رہ سکے۔ ماضی میں سیف زون بنانے کا آپشن استعمال کیا جاچکا ہے۔

سیف زون کے ذریعے افغانستان سے باہر جانے کے خواہش مند افراد کو ہوائی اڈے تک آنے کی اجازت ہوگی۔ فرانس، برطانیہ اور جرمنی مشترکہ طور پر یہ تجویز سلامتی کونسل میں پیش کریں گے۔

صدرِ فرانس کے بیان کے مطابق انخلاء کے معاملے پر طالبان سے بات چیت کا مطلب طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہ سمجھا جائے۔ طالبان کو چاہئے کہ دہشت گردی کی مذمت اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی حمایت جاری رکھے۔ کمشنر برائے انسانی حقوق رابرٹ کولویل کے مطابق افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے جو مزید خرابی کی طرف جاسکتی ہے۔

آج ہونے والے اقوامِ متحدہ اجلاس میں انتونیو گوتریس، فرانس، برطانیہ، امریکا، روس اور چین کے مندوبین شریک ہوں گے۔ قبل ازیں سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کو شریک ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ملک پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اقوامِ متحدہ کا یہ دوسرا اجلاس ہے۔ اس سے پہلے 16 اگست کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو شرکت کی اجازت نہ دینے پر پاکستانی مندوب منیر اکرم نے شدید احتجاج کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ اجلاس میں پاکستان کو مدعونہ کرنا خلافِ قانون ہے۔منیر اکرم

Related Posts