لاہور:عربین نان شاپ پر 32 اقسام کے نان دستیاب، منفرد ذائقہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:عربین نان شاپ پر 32 اقسام کے مختلف نان دستیاب، منفرد ذائقہ
لاہور:عربین نان شاپ پر 32 اقسام کے مختلف نان دستیاب، منفرد ذائقہ

لاہور کی منفرد عربین نان شاپ جہاں 32 اقسام کے مختلف نان دستیاب ہیں، جو لاہوریوں کی پسندیدہ غذا بن گئے، جو ایک بار کھاتا ہے، دوسری بار ضروری یہاں کا رخ کرتا ہے۔

ایم ایم نیوز نے اس حوالے سے تفصیلات جاننے کے لئے عربین نان شاپ کا وزٹ کیا، اور وہاں لوگوں سے بھی اس حوالے سے رائے طلب کی، عربین نان شاپ پر چکن چیز۔ڈونٹ۔چاکلیٹ۔ باربی کیو ایسے نان جنہیں کھا کر پیزے کا مزہ ملتا ہے۔

عربین نان شاپ پر آئے ہوئے کسٹمرز نے ہمیں بتایا کہ ہم پچھلے دو سال سے یہاں آرہے ہیں، ان کی بیف نان، ملائی بوٹی نان کھانے میں ایسا مزہ دیتا ہے کہ جیسے آپ نے کھویا کھایا ہو۔

ایک اور گاہک کا کہنا تھا کہ تقریباً 3سال سے آرہے ہیں، یہاں پر اعلیٰ معیار کے نان دستیاب ہیں، باربی کیو چیس نان کا اپنا الگ ہی مزہ ہے، پورے لاہور میں یہ ایک واحد دکان ہے، جس کا نان پیزے کا مزہ دیتا ہے۔

گاہک نے بتایا کہ ان کا آلو والا نان بھی بہت مزیدار ہے، ان کے چکن کباب بھی بے مثال ہیں، گھر والوں کو بہت پسند آتے ہیں، ہم اپنے مہمانوں کی تواضع بھی ان کے نان سے کرتے ہیں، جبکہ ان کا ریٹ بھی بہت کم ہے۔

Related Posts