اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر دو روزہ دورے پر آج بروز اتوار پاکستان پہنچیں گے۔یاد رہے کہ وولکن بوزکر کا دورہ پاکستان 27 جولائی کو طے تھا لیکن بعض وجوہات کے باعث ان کا دورہ منسوخ ہوگیا تھا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے اعلامیے میں تصدیق کی گئی کہ یو این جی اے کے صدر آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت کی دعوت پر وولکن بوزکر 9 اور 10 اگست کے دورے پر پہنچیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وولکن بوزکر سے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے تین اہم ستون امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر وسیع پیمانے پر گفتگوکریں گے۔یو این جی اے اپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وولکن بوزکر کا دورہِ پاکستان بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ اور بحالی میں اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کی مضبوط اور قابل قدر شرکت کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
اس ضمن میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی، معاشی اور معاشرتی ترقی، انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ، عالمی تنازعات کے پرامن تصفیے سے متعلق امور میں یو این جی اے کے کردار کی حمایت کرتا رہے گا۔
1) As the President-Elect of the 75th Session of the UNGA, per usual practice, I continue to visit a number of countries upon their invitations. Within this scope, I will fly to Islamabad tomorrow, to pay my earlier postponed visit to Pakistan.????????????????????????
— Volkan BOZKIR (@volkan_bozkir) August 8, 2020