دبئی: انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے دو میچوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
ہفتہ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کیخلاف ایک روزہ میچ کے دوران بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کو دو مختلف مواقع پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نے اس میچ میں امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دینے پر غصے میں اپنا بلا وکٹ پر مار دیا تھا۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
بعد ازاں پریزینٹشن کے دوران انڈین کپتان نے مایوسی کا ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا امپائر کے فیصلے ہمارے لیے حیران کن رہے، آئندہ جب کبھی ہم یہاں آئیں گے تو خود کو اس طرح کی صورتحال کے لیے بھی تیار رکھیں گے۔